Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
    • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز جیت لی
    کھیل

    قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز جیت لی

    فروری 14, 2025Updated:فروری 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    New Zealand won the tri-nation series by defeating Pakistan
    پاکستان کے 243 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے ٹرافی اپنے نام کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ہوم گراونڈ پر ہونے والی سہ ملکی سیریز جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

    کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان کے 243 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔

     سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا ، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔

    محمد رضوان اور سلمان نے ایک بار ہمت کی لیکن بڑٰ اننگز کھیلنے میں وہ بھی ناکام رہے ، دونوں نے  88 رنز کی پارٹنرشپ کی  تاہم کپتان 46 اور نائب کپتان 45 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے ، طیب طاہر نے بھی 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے بھی سکور کو 242 تک ہی پہنچا پائے ۔

    پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ کے ول اورورکی نے چار، بریس ویل اور سینٹنر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

    پاکستان کے 243 رنز  ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی کچھ خاص نہ تھا اور دوسرے اوور میں ول ینگ 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے ۔ اس کے بعد دوسری وکٹ پر کین ولیمسن اور کونوے نے ذم دارانہ بیٹنگ کی تاہم 76 کے مجموعی سکور پر کین ولیمسن 34 رنز بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ  کونوے بھی 48 رنز بناکر یویلین لوٹ گئے ۔

    مچل اور لیتھم نے بھی شاندار اننگز کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ٹام لیتھم  57 اور ڈیرل مچل 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،نیوزی لینڈ نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد  اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،آخر میں نیوزی لینڈ کے ول اورورکی کو 4 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ  جبکہ پاکستان کے سلمان علی آغا کو سیریز میں 219 رنز بنانے پر  پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
    Next Article بھارتی فضائیہ مودی کی کرپٹ پالیسیوں کی نذر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    نومبر 25, 2025

    پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نومبر 23, 2025

    سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا

    نومبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025

    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومبر 26, 2025

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.