بحیرہ زردمیں شمالی کوریا کی جانب سےنئے کروز میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جائنٹ چیفس آف سٹاف جنوبی کوریا کےبیان کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق ہماری فوج نے تقریباً صبح 7 بجےبحیرہ زرد میں داغے گئے شمالی کوریا کی جانب سے میزائلوں کا پتا لگایا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے کروز میزائل ٹیسٹ پر اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی عائد نہیں کیونکہ یہ جیٹ سے چلتے اورکم اونچائی پر جدید بیلسٹک میزائلوں کےمقابلے میں سفر کرتے ہیں۔ادھر شمالی کوریا کے حکام نے بھی کئی گھنٹے بعد میزائل فائر کرنے کی تصدیق کی۔
انہوں نےکہا کہ پیانگ یانگ نے اپنے تیار کردہ سٹریٹجک کروز میزائلوں کی نئی قسم پلواسل 3-31 کا پہلا تجربہ کیا ہے،بہرحال انہوں نے یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے میزائل تجربے کے دوران فائر کئے گئے۔نئے سال کے آغاز سے شمالی کوریا نے ہتھیاروں کے تجربات میں اضافہ کر دیا ہے جن میںٹھوس ایندھن والے ہائپر سانک بیلسٹک میزائلوں کے ٹیسٹ اور پانی کے اندر جوہری ہتھیاروں کا نظام بھی شامل ہیں۔اس وقت تازہ ترین لانچ ہوئی ہے۔اپنے مشرقی ساحل پر جب جنوبی کوریا 10 روزہ خصوصی افواج کی دراندازی کی مشق کر رہا ہے۔