Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مقبوضہ کشمیر: بھارت کی طرف سے مزید 16 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط، حریت کانفرنس کی شدید مذمت
    اہم خبریں جولائی 31, 2026

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کی طرف سے مزید 16 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط، حریت کانفرنس کی شدید مذمت

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو گھروں، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ریاسی اور رام بن اضلاع میں مزید 16کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر ضلع رام بن میں گیارہ افراد کی مجموعی طورپر 15کنال اور 3مرلہ اراضی جبکہ ضلع ریاسی میں پانچ کشمیریوں کی 1.7ہیکٹر اراضی ضبط کر لی۔

    بی جے پی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر جائیدادوں پر قبضے کا سلسلہ تیز کر دیا جس کا بنیاد ی مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا اور خوف ودہشت کا شکار کر کے تحریک آزادی سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی استعماری ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھیننے اور فوجی طاقت کے بل پر علاقے پر اپنا تسلط قائم رکھنے پر تلا ہوا ہے۔

    حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے ایک بیان میں بیگناہ نوجوانوں کی مسلسل گرفتاری اور املاک کی ضبطی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے کے خلاف قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ رقم کررہے ہیں۔

    ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

    انسانی حقوق بھارت کشمیر بھارتی انتظامیہ جائیدادیں ضبط حریت کانفرنس حق خودارادیت رام بن ریاسی کشمیر کشمیر میڈیا سروس کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمحکمہ موسمیات کی پیش گوئی، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
    Next Article دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع
    Saqib Butt

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.