محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد علی کا کہنا ہے کہ باچہ خان ائیر پورٹ پر سکریننگ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے 47سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے منکی پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا نے کہا کہ متاثرہ مریض کا تعلق پشاور سے ہے،مقامی سطح پر ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ایم پاکس کیلئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط سسٹم تشکیل دیا گیا ہے۔