Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آپریشن اور مقامی آبادی کی نقل مکانی کسی بھی صورت قبول نہیں، وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقدہ جرگے کا فیصلہ
    اہم خبریں اگست 2, 2025

    آپریشن اور مقامی آبادی کی نقل مکانی کسی بھی صورت قبول نہیں، وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقدہ جرگے کا فیصلہ

    Facebook Twitter Email
    Operation and displacement of local population not acceptable under any circumstances, decision of jirga held at CM House Peshawar
    افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی حکومت اور قبائلی مشران کا جرگہ بھیجنے کا بندوبست کیا جائے، قبائلی عمائدین کی سفارش
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں پہلا قبائلی و سیاسی مشران جرگہ ہوا ، جرگے میں مختلف سفارشات مرتب کی گئیں، جس میں کہا گیا کہ امن کی بحالی کے لیے دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف سب ایک ہیں، آپریشن اور مقامی آبادی کی نقل مکانی کسی بھی صورت قبول نہیں ۔

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد امن وامان سے متعلق علاقائی جرگوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

    اِس سلسلے کا پہلا علاقائی مشاورتی جرگہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ضلع خیبر اور اورکزئی کے علاوہ ٹرائبل سب ڈویژنز درہ آدم خیل، حسن خیل کے قبائلی مشران اور منتخب عوامی نمائندے شریک ہوئے ۔

    جاری بیان کے مطابق جرگے میں مختلف سفارشات مرتب کی گئیں، جس میں کہا گیا کہ امن کی بحالی کے لیے دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف سب ایک ہیں، آپریشن اور مقامی آبادی کی نقل مکانی کسی بھی صورت قبول نہیں ۔

    قبائلی مشران نے وفاقی حکومت سے سفارش کی کہ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی حکومت اور قبائلی مشران کا جرگہ بھیجنے کا بندوبست کیا جائے، اِس حوالے سے جرگے کو تمام تر تعاون اور وسائل فراہم کیے جائیں ۔

    سفارشارت میں مزید کہا گیا کہ اگلا علاقائی جرگہ ضلع مہمند اور باجوڑ کا، تیسرا علاقائی جرگہ شمالی اور جنوبی وزیرستان (لوئر اور اپر) کا اور آخری علاقائی جرگہ ضلع کُرم کا ہوگا، علاقائی جرگوں کے فوری بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا جائےگا ۔

    یان میں کہا گیا کہ گرینڈ جرگے کے انعقاد سے پہلے قبائلی علاقوں سے با اثر افراد مقرر کیےجائیں گے، جوگرینڈ جرگے میں اپنے اپنے اقوام کی نمائندگی کرتے ہوئے امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے تجاویز پیش کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، اے سی سی
    Next Article خیبرپختونخوا میں 4 تا 7 اگست مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.