آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 اگست کو بلوچستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والی بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے پس منظر میں، سیکورٹی فورسز ان گھناؤنی کارروائیوں کے مرتکب افراد کی تلاش کے لیے وسیع انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 29/30 اگست کی رات، ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں تین الگ الگ خفیہ اطلاع پر کارروائی میں5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ان ظالمانہ دہشت گردانہ واقعات میں ملوث تمام مجرموں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔