بھارتی جارحیت پر پاکستان کے عوام بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے بھارت نے آپریشن کا نام سندور رکھا، تو وہ سندور ہماری ہی فوج نے ان کے ماتھے پر لگا دیا ۔
پاکستان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھا مگر پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں اس کے 5 طیارے مار گرائے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ گمان کہ پاکستانی ڈرون حملوں سے ڈر جائیں گے جبکہ شاہینوں نے 25 ڈرون فضا میں ہی مارے ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ شور مچانا ہندوستانی میڈیا کا پرانا وطیرہ، یہ قوم نہ کبھی ڈری ہے نہ جھکی ہے، پاک فوج نے دشمن کی مکمل بریگیڈ تباہ کر دی ۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا تم بزدل قوم ہو جو صرف سکھوں پر ظلم کر سکتے ہو یا کینیڈا میں لوگوں کو مروا سکتے ہو، مودی کے لئے گھر میں چھپنا بھی مشکل ہو گا ۔
ان کا میہ بھی کہنا ہے کہ عوام پرعزم ہے اور ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔