Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اپریل 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی
    • خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق، 105 افراد زخمی
    • بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری
    • پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط
    • بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب
    • پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • خیبر سحر میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر ذی کی شرکت، مداحوں سے دلچسپ گفتگو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اوورسيزپاکستانی وطن کی معیشت اورعالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،فيلڈ مارشل
    فیچرڈ

    اوورسيزپاکستانی وطن کی معیشت اورعالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،فيلڈ مارشل

    جون 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Overseas Pakistanis are playing an important role in improving the country's economy and global reputation, says Field Marshal
    پاک فوج کے سربراہ نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا اور اوورسیز کمیونٹی کی خدمات کو سراہا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابیوں کے ذریعے وطن کی معیشت اور عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی، بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے شرکت کی ۔

    بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا اور اوورسیز کمیونٹی کی خدمات کو سراہا گیا ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے حالیہ آپریشن بنیانِ مرصوص / معرکۂ حق میں پاک فوج کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے اصل سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابیوں کے ذریعے وطن کی معیشت اور عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

    ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے خیالات، تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا جسے سپہ سالار نے نہایت سنجیدگی سے سنا ۔

    فیلڈ مارشل نے اوورسیز کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران کے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے تباہ کن حملے جاری، حیفہ ریفائنری مکمل، کئی اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
    Next Article امریکا تنازع کو ہوا دینے کے بجائے کشیدگی میں کمی کے لیے کام کرے، چین کا سخت ردعمل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی

    اپریل 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق، 105 افراد زخمی

    اپریل 5, 2026

    بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری

    اپریل 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

    اپریل 5, 2026

    شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی

    اپریل 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشیں،مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق، 105 افراد زخمی

    اپریل 5, 2026

    بنوں:ایف ڈبلیو او کی گاڑی دریا میں جاگری،2 اہلکاروں کی لاشیں اور 7 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، متعدد لاپتہ اہلکاروں کی تلاش جاری

    اپریل 5, 2026

    پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط

    اپریل 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.