Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
    • یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔
    • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بارسلونا میں بھارتی دہشتگردی کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کا بھرپور مظاہرہ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
    اہم خبریں

    بارسلونا میں بھارتی دہشتگردی کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کا بھرپور مظاہرہ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

    مئی 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Overseas Pakistanis demonstrate against Indian terrorism in Barcelona
    Share
    Facebook Twitter Email

    یورپ کے دیگر ممالک کی طرح اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن، ندائے کشمیر اسپین اور پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام یہ مظاہرہ بارسلونا کے مرکزی سیاحتی مقام "پلاسا کتلونیا” میں کیا گیا۔ مظاہرے میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات نے متحد ہوکر شرکت کی، جن میں دس سالہ بچوں سے لے کر ستر سال کے بزرگ تک شامل تھے۔

    مظاہرین نے بھارت کے حالیہ پہلگام حملے کو ایک ڈرامہ قرار دیا اور بین الاقوامی برادری کو باور کرایا کہ بھارت خود اپنے شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر اس کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی سازش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر غیرجانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہے مگر بھارت ہمیشہ جھوٹے پروپیگنڈے کے پیچھے چھپتا ہے۔

    مظاہرے کی خاص بات یہ تھی کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے، کارکنان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ہی پرچم کے سائے تلے متحد نظر آئے۔ ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز لیے شرکاء نے "انڈیا ٹیررسٹ”، "مودی ٹیررسٹ”، "تیراضمیر میرا ضمیر، عاصم منیر عاصم منیر” جیسے نعرے لگائے۔

    اس مظاہرے نے بارسلونا میں موجود بین الاقوامی سیاحوں کی بھی توجہ حاصل کی، جو بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف لگنے والے نعروں کو سن کر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے رہے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    شرکاء نے اعلان کیا کہ جنرل سید عاصم منیر قوم کا فخر ہیں اور پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مظاہرہ اوورسیز پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور افواج پاکستان کے ساتھ والہانہ عقیدت کا عملی مظاہرہ تھا، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان سے 14 ہزار گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی
    Next Article کورونا وائرس کہاں سے پھیلا ؟ وائٹ پیپر جاری
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    نومبر 25, 2025

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔

    نومبر 25, 2025

    کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.