پشاور( حسن علی شاہ سے) پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا ھونیوالی کشیدگی کے باعث طورخم اور چمن سرحد کو مکمل طورپہ بند کردیا گیا جسکے بعد ایک جانب افغان مہاجرین کی واپسی میں تعطل پیدا ھوا تو دوسری جانب دونوں ممالک کے مابین تجارتی رابطہ بھی کٹ گیا خیبر نیوز کی مصدقہ رپورٹ کے مطابق طورخم لنڈی کوتل میں سینکڑوں تجارتی کنٹینرز ٹرک اور گاڑیاں گزشتہ 2 ھفتوں سے کھڑی ہیں اور ادبوں روپے کا نقصان ھورھا ھے خیبر نیوز کا ٹاک شو بارڈر فائل جسکے میزبان سینئر تجزیہ نگار اور پاک افغان امور پہ گہری نظر رکھتے ہیں رفعت اللہ اورکزئ ہیں بارڈر فائل میں افغان صحافیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی عمائدین اور طالبان حکومت کے ذمہ داران سے بھی انکے رائے لی جاتی ھے اور دونوں ممالک کے مابین اختلافات کی بنیادی وجہ ٹی ٹی پی کی خیبرپختونخواہ میں دھشت گردی ھے جسکی روک تھام میں افغان حکومت ناکام ھوچکی ھے دوسری جانب افغانستان کا بھارت کی جانب جھکاو اور کابل میں بھارتی سفارتخانہ کی بحالی بھی بارڈر فائل میں زیربحث لائ جارھی ھے بارڑر فائل میں پی ٹی آی۔ اے این پی۔ مسلم لیگ ( ن) جے یو آی(ف) اور پیپلز پارٹی کے صوبائ قاعدین کو مدعو کیا جاتا ھے۔۔
جمعرات, جنوری 22, 2026
بریکنگ نیوز
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
- اسلام آباد: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 5 افراد زخمی
- پاک فوج پر بلا وجہ تنقید کیوں؟
- افغانستان: زوال کی ایک اور داستان
- پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی
- پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت
- مہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار
- ٹرمپ کا افغانستان سے انخلا پر سخت تنقید، بگرام ایئر بیس چھوڑنا بڑی غلطی قرار

