Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مارچ 30, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور زلمی نے HBL PSL 11 کے لیے آفیشل ترانہ “رائز آف زلمی” جاری کر دیا
    • ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد
    • خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
    • باڑہ: فرنٹیئر روڈ پر عزیر مارکیٹ کے قریب فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
    • ملک بھر میں بارشوں سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی
    • امریکہ اور یورپ میں جنگ کے خلاف بڑے مظاہرے، ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید
    • آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید20 جہازوں کوگزرنےکی اجازت مل گئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے،مشترکہ اعلامیہ جاری
    افغانستان

    پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے،مشترکہ اعلامیہ جاری

    اکتوبر 30, 2025Updated:اکتوبر 31, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan and Afghan Taliban agree to maintain ceasefire, joint statement issued
    مزید طریقہ کار پر غور و خوض اور فیصلہ استنبول میں 6 نومبر 2025 کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا جائے گا، مشترکہ اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    استنبول مذاکرات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی،پاکستان اور افغانستان نے ترکیے میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا، مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے ایک مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو امن کے تسلسل کو یقینی بنائے گا اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق پر سزا عائد کرے گا ۔

    ترک دارالحکومت استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

    ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، پاکستان، ترکی اور قطر کے نمائندوں نے 25 سے 30 اکتوبر2025 تک استنبول میں اجلاس منعقد کیے جن کا مقصد اس جنگ بندی کو مضبوط بنانا تھا جو 18 اور 19 اکتوبر 2025 کو دوحہ میں ترکی اور قطر کی ثالثی میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان طے پائی تھی ۔

    اعلامیے کے مطابق تمام فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے اور عمل درآمد کے مزید طریقہ کار پر غور و خوض اور فیصلہ استنبول میں 6 نومبر 2025 کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے ایک مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو امن کے تسلسل کو یقینی بنائے گا اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق پر سزا عائد کرے گا ۔

    مشترکہ اعلامیے کے مطابق ثالثوں کے طور پر ترکی اور قطر نے دونوں فریقوں کی فعال شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پائیدار امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسینیٹ ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹر منتخب
    Next Article گورنر کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور زلمی نے HBL PSL 11 کے لیے آفیشل ترانہ “رائز آف زلمی” جاری کر دیا

    مارچ 30, 2026

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026

    باڑہ: فرنٹیئر روڈ پر عزیر مارکیٹ کے قریب فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    مارچ 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.