امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ امریکہ کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے ، دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کی ہے ۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی کیلئے تیار ہو گئے ہیں ۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، اس کیلئے دونوں ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور دوطرفہ سیز فائر پر آمادہ ہو گئے ۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے ۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے، جنگ بندی پر سہ پہر ساڑھے چار بجے عمل درآمد شروع ہو چکا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے ، امن اور سلامتی کوششوں کے دوران پاکستان کبھی اپنی خومختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔