Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب
    • چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف
    • وزیراعظم فیول ریلیف سکیم، مستحقین کو ہدفی سبسڈی دینے کی ہدایت
    • کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
    • سعودی عرب جانے والی پروازوں کا فلائٹ آپریشن بدستور جاری ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی وضاحت
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس کی بحالی، برآمدکنندگان کو سہولت ملے گی، وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری
    • ٹانک میں مشترکہ کارروائی کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
    • پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    اہم خبریں نومبر 18, 2025

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    Facebook Twitter Email
    Pakistan defeated Zimbabwe by 5 wickets in the first match of the tri-nation T20 series.
    زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 147 رنز بنائے، پاکستان نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سہ ملکی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، مہمان ٹیم کے 148 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے آخری اوور میں 5 وکٹوں پر مکمل کرکے کامیابی حاصل کی، شاندار آل راونڈ کارکردگی پر محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا ، زمبابوے کے اوپنر نے اپنی ٹیم کو شاندار 72 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اوپنر کے پویلین لوٹتے ہی دیگر بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔

    وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں نے مہمان ٹیم کے بیٹرز کو مسلسل پریشر میں رکھا اور زمبابوے ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی ۔

    زمبابوے کی جانب سے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے شاندار 49 رنز کی اننگز کھیلی، مارونامی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ کپتان سکندر رضا 34 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے ۔

    زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عثمان خان 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

    فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹے ۔

    پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

    شاندار آل راونڈ کارکردگی پر محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور 20 قیمتی اور جارحانہ رنز بھی بنائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی
    Next Article وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب

    اکتوبر 9, 2026

    چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 9, 2026

    وزیراعظم فیول ریلیف سکیم، مستحقین کو ہدفی سبسڈی دینے کی ہدایت

    اکتوبر 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب

    اکتوبر 9, 2026

    چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 9, 2026

    وزیراعظم فیول ریلیف سکیم، مستحقین کو ہدفی سبسڈی دینے کی ہدایت

    اکتوبر 9, 2026

    کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

    اکتوبر 9, 2026

    سعودی عرب جانے والی پروازوں کا فلائٹ آپریشن بدستور جاری ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی وضاحت

    اکتوبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.