پشاور( حسن علی شاہ سے ) خیبر پختونخواہ حکومت فنکاروں اور ھنرمندوں کی فلاح وبہبود کیکئے عملی اقدامات اٹھارھی ھے۔
عنقریب جشن خیبر کو دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارھی ھے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری کلچرل ڈاکٹر عبدالصمد نے پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد کے اراکین نے سیکرٹری کلچرل کو اپنے تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کیا اور فنکاروں کو درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی نوشابہ۔ اشفاق طورو۔ سجاد اورکزئ۔ عمرحیات۔منطور خان۔محمد نواز۔۔افشین۔۔ زمان۔ڈاکٹر مسعوالرحمان۔۔ڈاکٹر عابد اور سید احمد بخاری شامل تھے۔۔