Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات
    • اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
    • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
    اہم خبریں

    پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    اگست 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan, Iran sign 13 agreements and MoUs
    ان معاہدوں میں میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ، فضائی سلامتی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سیاحت، ثقافت، میٹرولوجی، عدالتی اصلاحات و دیگر شامل ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان اور ایران کے درمیان 12 معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، استقبالیہ تقریب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر ریلوے حنیف عباسی سمیت وفاقی وزراء و اعلیٰ حکام موجود تھے، ایران صدر نے ایوان صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی اہم ملاقات کی ۔

    اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔

    ایرانی صدر کے اعزاز میں ہونے والی اس تقریب کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے لیے 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا ۔

    دونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی، آٓئی ٹی میں تعاون، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے سے متعلق معاہدہ ہوا، میٹرولوجی، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں اشتراک، میری ٹائم سیفٹی اور فائر فائٹنگ کے شعبے میں تعاون، عدالتی معاونت و اصلاحات سے متعلق ایم او یو، 2013ء کے فضائی سلامتی معاہدے کے تحت ذیلی ایم او یو کا تبادلہ، مصنوعات کے معیارات پر عملدرآمد کے معاہدے پر مفاہمتی یادداشت، سیاحتی و ثقافتی تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدہ، فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ اسٹیٹمنٹ کی تیاری کا معاہدہ کیا گیا ۔

    استقبالیہ تقریب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر ریلوے حنیف عباسی سمیت وفاقی وزراء و اعلیٰ حکام موجود تھے ۔

    ایرانی صدر نے وزیراعظم سے اپنی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا، بعدازاں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

    دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا ۔

    صدر زرداری نے ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا، ملاقات میں تعلقات کو عزم دینے، دونوں ممالک نے وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مربوط سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، صدر آصف علی زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا اور خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا، صدر مملکت نے مشکل وقتوں میں ایران کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
    Next Article خیبرپختونخواہ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ خوارج کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی فیصلہ کن کارروائیاں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف

    نومبر 26, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات

    نومبر 26, 2025

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف

    نومبر 26, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات

    نومبر 26, 2025

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025

    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومبر 26, 2025

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.