پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جب کہ میزبان ٹیم نے ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بنے۔ سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے جوش انگلس 49 اور اسٹیو اسمتھ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ پر مدمقابل تھیں، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون:
پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔