چیف آف نیول سٹاف نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے افواج پاکستان دہشتگردی کا کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہیں۔
چیف آف نیول سٹاف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان میں 152 جی ڈی پی اور الائیڈ کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہاں وہ مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں چیف آف دی ایئر سٹاف ظہیر احمد بابر سندھو بھی شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ "معرکہ حق” میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی شاندار اور پیشہ ورانہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط فورس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور “معرکہ حق” میں پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا۔چیف آف نیول سٹاف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے افواجِ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کامیابی سے برسرِ پیکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی، جبکہ ایران اور امریکہ تنازعے اور آبنائے ہرمزکی بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی۔
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
- پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
- سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
- انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
- سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

