Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک
    • ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
    • کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک
    • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
    • 4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع
    • وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
    • آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کے حل، بھارت پر سندھ طاس معاہدے کے احترام پر زور
    اہم خبریں

    سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کے حل، بھارت پر سندھ طاس معاہدے کے احترام پر زور

    مئی 6, 2025Updated:مئی 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan rejects Indian allegations at UN
    کونسل کے کئی ارکان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور ذمہ داریوں کے احترام پر زور ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی محاذ میں بھی بڑی کامیابی مل گئی ،پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس نیویارک میں ہوا جس میں جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر غور کیا گیا جب کہ پاکستان نے پہلگام حملے سے متعلق بے بنیاد بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ۔

    یہ اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی نگرانی میں پاکستانی مشن کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے جس نے سلامتی کونسل کے تمام اراکین کو اس حساس صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اجلاس کے انعقاد کے لیے کامیاب سفارتی کوششیں کیں ۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور اشتعال انگیز عوامی بیانات کے پیش نظر طلب کیا گیا تھا، جس سے فوجی محاذ آرائی کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، اور علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے ۔

    اجلاس کے دوران سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور تحمل اور کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا، ارکان سلامتی کونسل نے کشیدگی کو کم کرنے، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ۔

    دفتر خارجہ کے مطابق متعدد ارکان سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازع علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، اور اسے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، کونسل کے کئی ارکان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور ذمہ داریوں کے احترام پر زور دیا ۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں 23 اپریل کو اعلان کردہ یکطرفہ اقدامات اور جارحانہ فوجی رویہ شامل ہے، انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ اقدامات غیر منصفانہ اور خطرناک ہیں اور تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں ۔

    پاکستان نے سلامتی کونسل کے ارکان کو انٹیلی جنس معلومات سے بھی آگاہ کیا، جن کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے کارروائی کے خطرات ہیں، اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے دفاع کا بنیادی اور قانونی حق استعمال کرے گا، تاہم پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا ۔

    پاکستان نے بھارت کی جانب سے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے سے منسلک بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات بغیر کسی تحقیقات یا قابل اعتماد شواہد کے لگائے گئے ہیں ۔

    پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے واقعات کو جارحیت کا جواز پیش کرنے یا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں یک زبان
    Next Article خیبرپختونخوا:50 لاکھ تک بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہونے کا انکشاف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    نومبر 20, 2025

    کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    نومبر 20, 2025

    کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2025

    4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع

    نومبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.