Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کی ناکام کوشش
    • اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا
    • ملاکنڈ جل رہا ہے
    • سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور
    • وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
    • بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بے نقاب
    • مجید بریگیڈ کا اہم دہشتگرد عمر مری عرف دکاشی ہلاک
    • انجان حجام ، مائی باپ اور بجٹ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی بیانات مسترد، پاکستان کی شدید مذمت
    اہم خبریں

    بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور جھوٹ پر مبنی بیانات مسترد، پاکستان کی شدید مذمت

    مئی 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan rejects Indian Prime Minister's provocative and false statements
    پاکستان نے بھارتی وزیرِ اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات کی شدید مذمت کی ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مودی کا بیان خطے میں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کےمترادف ہے، جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات سیاسی موقع پرستی کے عکاس اور خطے میں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کےمترادف ہیں ۔

    ترجمان  کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پر عزم ہے،جنگ بندی کئی دوست ممالک کی کاوشوں سے ممکن ہوئی، جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے ، پاکستان پر مایوسی اور ناکامی میں سیز فائر مانگنےکا الزام سراسر جھوٹ ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انسداددہشت گردی میں کردار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتےہیں ،بھارت کو علاقائی استحکام اور اپنےعوام کی فلاح وبہبود کو ترجیح دینی چاہیے ۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر دہشت گردی کے جھوٹے الزامات لگا کر بھارت نے بلا جواز اور غیر قانونی جارحیت کا مظاہرہ کیا، اس کے باوجود پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں پاکستان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر کشیدگی کو مزید بڑھا دیا، جس سے پورے خطے کو خطرناک تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی اقدامات ایک خطرناک مثال قائم کر رہے ہیں، جو جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، بھارت اپنی  کارروائیوں اور عورتوں و بچوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل کو "نارمل” قرار دے کر خطے کے امن کو دائمی خطرے میں ڈال رہا ہے ۔

    دفتر خارجہ ک ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس گمراہ کن سوچ کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، "نارمل” یہی ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور عالمی قوانین کا احترام کیا جائے، جیسا کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور انداز میں ثابت کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسیز فائر کمزوری نہیں، کامیاب حکمت عملی ہے، عطاء اللہ تارڑ
    Next Article وطن عزیز کے دفاع کے جذبے نے چند لمحوں میں بھارت کے ارمانوں کو زمین بوس کردیا،دفاعی ماہرین
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

    جون 12, 2025

    سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور

    جون 12, 2025

    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    جون 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کی ناکام کوشش

    جون 12, 2025

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

    جون 12, 2025

    ملاکنڈ جل رہا ہے

    جون 12, 2025

    سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک لاکھ 26 ہزار کا سنگ میل عبور

    جون 12, 2025

    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    جون 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.