پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ پر تاریخ بننے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، کاروبار کے دوران کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 45 ہزار کی نئی بلندی کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔
کراچی: حکومت کا مالی خسارہ گزشتہ 9 سال کی نچلی ترین سطح پر آنے کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 51 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق484 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 264 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 192 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 28 کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 189 پوائنٹس کے اضافے سے نئی نفسیاتی حد عبور کرکے ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی اوپر چلا گیا تھا ۔