Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
    • پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
    • افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے سے متعلق درخواست مسترد
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ
    • بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے تفصیلات طلب کرلیں
    • خیبرپختونخوا میں ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
    • پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی اسمبلی، خاتون کے سرعام کپڑے پھاڑنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا ترمیمی بل منظور
    اہم خبریں اگست 6, 2025

    قومی اسمبلی، خاتون کے سرعام کپڑے پھاڑنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا ترمیمی بل منظور

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    خاتون کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کے لیے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی فوجداری قوانین میں ترامیم کا بل منظور کرلیا، قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف اور غزاہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھی قراردادیں  کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئیں ۔

    اسلام آباد: سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم تارڑ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا ۔

    وزیر قانون اعظم تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ بل کے تحت فوجداری قوانین میں دو ترامیم لائی جا رہی ہیں، پہلی ترمیم شق 354 اے سے متعلق ہے، یہ شق خاتون کے کپڑے پھاڑنے کی سزا کا احاطہ کرتی ہے، سابق صدر ضیاالحق کے دور میں خاتون کے کپڑے پھاڑنے پر سزا ئے موت متعارف کرائی گئی تھی، تاہم اس شق کا غلط استعمال کیا جاتا ہے ۔

    وزیر قانون نے کہا کہ354 کو 354اے میں بدلنے پر تھانوں میں رشوت چلتی ہے، ترمیم کے تحت اس جرم پر سزائے موت ختم کر کے سزا کم کی جا رہی ہے ۔

    وزیر قانون نے بتایا کہ دوسری ترمیم سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں لائی گئی شق 402 سی سے متعلق ہے، یہ شق ہائی جیکنگ کے ملزم کی کسی دوسرے شخص سے ملاقات یا تعلقات پر اس شخص کو بھی سزائے موت دینے کی سزا تجویز کرتی ہے، ترمیمی بل کے تحت ہائی جیکنگ کے ملزم سے ملاقات یا تعلقات پر سزائے موت ختم کی جا رہی ہے ۔

    غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قرارداد منظور: ۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی ۔

    قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے ۔

    وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے، ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

    غزہ صورتحال یکجہتی کی قرارداد بھی منظور: ۔

    اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے ایوان میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پیش کی ۔

    قرارداد کے متن کے مطابق ایوان اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بربریت اور اشتعال انگیز اعلانات کی شدید مذمت کرتا ہے، غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی ترسیل کو روکنا تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان عالمی برادری سے تمام فوری اور مناسب اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور انصاف اور حق خود ارادیت کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتاہے، قرارداد میں غزہ کے بہادر اور جرات مند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاظہار بوبی کا بولڈ ڈرامہ "زنجیرونہ” سود خوروں کے لیے باعث عبرت
    Next Article پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی حد عبور کرگیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 16, 2026

    لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    ستمبر 15, 2026

    پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    ستمبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 16, 2026

    لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    ستمبر 15, 2026

    پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    ستمبر 15, 2026

    افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے سے متعلق درخواست مسترد

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.