پاکستان نے نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی بیانات کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا تصور عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنے کے منصوبے مسترد کرتے ہیں، عالمی برادری اشتعال انگیز اور خطرناک اسرائیلی عزائم کو مسترد کرے ۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا تصور عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قابض طاقت غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہے، عالمی برادری فوری اقدامات کرے، خطے کو مزید غیر مستحکم ہونے سے روکا جائے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کیا ہے، آزاد اور جغرافیائی طور پر یکجا فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے ۔