پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس پشاور میں ہوا ۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ،اسد قیصر،عمر ایوب،اعظم سواتی اور دیگر مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی ۔اجلاس میں جمعے سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ۔
کورکمیٹی اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پاکستان ایسے مقام پر کھڑا ہے کہ ترقی کا ایک راستہ اور تباہی کا ایک راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف جو ہتھکنڈے استعمال کیے وہ ملک کی تباہی ہے، تحریک انصاف آج بھی عوام کے دلوں میں ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ فارم 47 والی حکومت روزانہ نئے نئے قوانین پاس کر رہی ہے ۔پرامن جلسے کی اجازت آئین دیتا ہے لیکن انہوں نے ایک دن قبل قانون سازی کی اور جلسے کو جرم بنادیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بلوچستان میں بھی تحریک چل رہی ہے۔
اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کے گھروں پر حملہ ہوا، 9 ستمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔جنھوں نے پارلیمان میں گھس کر اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا ان کے خلاف سپیکر کو فوری کاروائی کرنی چاہیے تھی ۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ان پر بھی وقت آنے والا ہے اور یہ بات میں نے سپیکر ایاز صادق کو بھی بتائی ہے۔
جمعرات, جنوری 1, 2026
بریکنگ نیوز
- نئے سال پر اچھی خبر، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
- آئی سی سی رینکنگ جاری، نعمان علی ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے
- ذاتی و مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ناگزیر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- ڈھاکہ میں سپیکر ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات
- این آر او کس نے لیے یہ پوری دنیا جانتی ہے، شفیع جان
- بانی تحریک انصاف کو کوئی این آر او نہیں ملےگا، گورنر فیصل کریم کنڈی
- پشاور: پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان شہری گرفتار
- افغان طالبان کی علم دشمن پالیسیاں، کتب پر پابندیاں، فکری آزادی خطرے میں

