Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وینزویلا میں امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
    • صوبے میں کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزيراعلیٰ سہیل آفریدی
    • سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    • لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر دھماکہ، ایک جاں بحق، 8 زخمی
    • بلوچستان کے سرکاری ادارے قانونی طور پر لازم معلومات کا صرف 48 فیصد ظاہر کر رہے ہیں: فافن
    • لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • تحریک انصاف کے ایم پی اے علی شاہ کا خوازہ خیلہ بازار میں ٹریفک پولیس افسر پر تشدد
    • کرک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق،پشاور سے آیا مہمان بھی شامل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیاسی بلوغت سے کوسوں دور پاکستان تحریک انصاف !
    اہم خبریں

    سیاسی بلوغت سے کوسوں دور پاکستان تحریک انصاف !

    نومبر 21, 2024Updated:نومبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Tehreek-e-Insaf is far from political maturity!
    بانی پی ٹی آئی جب تک سیاست کو ذاتی انا کا مسئلہ قرار دیتے رہیں گے تب تک ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد( ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبرکو  احتجاج کے  اعلان کے پیش نظروفاقی وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کوپی ٹی آئی کے احتجاج میں ریاستی مشینری کا استعمال روکنے کی ہدایت کردی۔

    وفاقی وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کومراسلہ بھیجا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی  حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں ریاستی مشینری استعمال نہ ہو۔

    وفاقی حکومت نے مذکورہ مراسلہ ایسے وقت میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو ارسال کیا ہے جب یہ بات گزشتہ احتجاج میں ثابت ہو چکی ہے کہ  جب بھی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اڈیالہ جیل سے  احتجاج کا اعلان کیا گیاہے تو صوبائی  حکومت نے نہ صرف سرکاری مشینری کا ببے دریغ استعمال کیا ہے بلکہ سرکاری ملازمین یہاں تک کہ پولیس اہلکاروں کو بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ ڈی چوک کے احتجاج  کے موقع پر  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کارکنوں کو چھوڑ کر کئی گھنٹے تک غائب رہے۔ اس سے قبل سنگجانی جسلے اور دھرنے میں بھی یہی رویہ اپنایا گیا ،لیکن گنڈاپور صاحب  آج تک یہ نہیں بتا سکے کہ وہ صوبے سے اپنے ساتھ لائے کارکنوں کو چھوڑ کر کئی کئی گھنٹے تک کہاں غائب رہے ؟

    سوال تو یہ بھی بنتا ہے کہ پشاور اور صوابی سے دارالحکومت اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کرنے والے آخر  کارکنوں کو کیوں گرفتار کروا دیتے ہیں؟ یہی وجوہات ہیں کہ جس کے باعث اب نہ صرف پی ٹی آئی کارکن بلکہ پارٹی کی سینئر قیادت بھی سوال اٹھا چکی ہے اور اپنی قیادت سے نالاں نظر آ رہی ہے ۔

    صرف احتجاج کے دوران ہی نہیں  بلکہ 9 مئی کو بھی سیکڑوں کارکن گرفتار ہوچکے تھے لیکن ان کے گھر والوں پر کیا گزر رہی ہے کبھی خیبر پختونخوا حکومت بالعموم اور وزیراعلیٰ گنڈاپور بالخصوص کسی گرفتار کارن کے گھر گئے ہیں اور یہ پوچھنے کی زحمت کی ہے کہ ان پر کیا گزر رہی ہے ؟ گو کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری اعلیٰ حکام سے خفیہ ملاقاتوں کے باعث احتجاج کے دوران گرفتار سرکاری ملازمین کو رہا کیا گیا لیکن گرفتاریاں صرف سرکاری ملازمین کی نہیں تھیں بلکہ اس میں متعدد ایسے کارکن بھی شامل تھے جو گھر کے واحد کفیل تھے اور اب ان کے گھروں میں فاقے چل رہے ہیں لیکن ان کی رہائی کیلئے صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔

    مردان،صوابی،نوشہرہ،چارسدہ،پشاور اور دیگر کئی علاقوں کے  کے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے اہل خانہ گلے پھاڑ پھاڑ کر صوبائی حکومت اور میڈیا سے منتیں کر رہے ہیں کہ خدارا ان کے پیاروں کو واپس ان کے حوالے کیا جائے لیکن  وزیراعلیٰ گنڈاپور سمیت کسی پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑتا ۔ ان کو صرف سیاست  اپنے  اور بانی چیئرمین کی آزادی کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا ۔

    بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے دیگر رہنما یہ کہتے نہیں تھکتے کہ وہ ہمیشہ پرامن احتجاج کرتے ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔انہوں نے کبھی بھی پرامن احتجاج نہیں کیا۔9 مئی ،سنگجانی احتجاج،ڈی چوک احتجاج ، ان تمام احتجاجوں کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں ۔اور اب جب سے بشریٰ بی بی رہا ہوکر پشاور کے وزیراعلیٰ ہاوس میں جا بیٹھی ہیں اور پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کی تمام تر ذمہ داریاں خود نبھانا شروع کیا ہے تو کوئی بعید نہیں کہ اب کی بار کا احتجاج گزشتہ احتجاجوں سے مختلف ہوگا بلکہ اب تو اس میں مزید شدت کے آثار نظر آ رہے ہیں ۔

    پی ٹی آئی بانی  جیل یہ بیانیہ شروع کر چکے ہیں کہ مجھے نکالو ،جیسے بھی ہو مجھے نکالو، اب پی ٹی آئی کی جیل سے باہر قیادت  بھی فیصلہ کر چکی ہے کہ ہر صورت بانی چیئرمین کو جیل سے رہا کروانا ہے ۔جس کا مطلب ہے کہ وہ ریاست سے ٹکرانے کا حتمی فیصلہ  کر چکی ہے ۔خود کو سیاسی جماعت کہنے والی تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد کسی صورت سیاست کی گلی کو چھو کر نہیں گزری ہے ۔عمران خان وزیراعظم بنے،خیبر پختونخوا میں  مسلسل تیسری بار ان کی حکومت ہے لیکن یہ آج بھی سیاست بلوغت سے کوسوں دور نظر آ رہے ہیں ۔جب تک  ان کے رویے میں جارحیت برقرار رہے گی ،تب تک بانی پی ٹی آئی جیل میں رات کو دن کرتے رہیں گے،پی ٹی آئی کوسیاست کو سیاست کی طرح اہمیت دینا ہوگی،بانی پی ٹی آئی جب تک سیاست کو ذاتی انا کا مسئلہ قرار دیتے رہیں گے اور سیاسی مخالفین کو دشمن سمجھتے رہیں  تب تک  ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرام:پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ،50 افراد جاں بحق ،20 سے زائد زخمی
    Next Article عمران خان سے مذاکرات نہیں ہو رہے،اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیر داخلہ
    Muhammad Khan

    Related Posts

    صوبے میں کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزيراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 5, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جنوری 5, 2026

    لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر دھماکہ، ایک جاں بحق، 8 زخمی

    جنوری 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وینزویلا میں امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    جنوری 5, 2026

    صوبے میں کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزيراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 5, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جنوری 5, 2026

    لکی مروت میں نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر دھماکہ، ایک جاں بحق، 8 زخمی

    جنوری 5, 2026

    بلوچستان کے سرکاری ادارے قانونی طور پر لازم معلومات کا صرف 48 فیصد ظاہر کر رہے ہیں: فافن

    جنوری 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.