ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کا انتقال دل کے اچانک دورے کی وجہ سے ہوا۔
ایم این اے کے انتقال سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کوبھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
ممتاز مصطفٰیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا وہ این اے 171 رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔