الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی،فہرست میں 4 سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ بطور پارٹی فہرست میں شامل ہیں ۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی، سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا مقرر ہوگئے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی مقرر کیے گئے ۔
نعیم حسین چٹھہ پاکستان مسلم لیگ کونسل کے صدر مقرر ہیں، پاکستان تحریک انصاف بغیر سربراہ کے بطور جماعت لسٹ میں شامل ہے ۔
عوامی ورکرز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان عوامی راج بھی بغیر سربراہ کے لسٹ میں شامل ہیں ۔