پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایران کو شکست دیدی اور ٹرافی اپنے نام کرتے ہوئے نیا چیمپیئن بن گیا ۔
پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں پاکستان نے ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین ۔ دو سے ہرایا ۔
پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد کم بیک کرکے تاریخی فتح اپنے نام کی ۔
پاکستان کی جیت کا سکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا ۔
پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتی ہے ۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے مات دے کرایونٹ میں ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔