پاکستانی اداکارائیں رفع میں اسرائیلی بربریت کے خلاف بول پڑی۔انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آوازئیں بلند کرنا شروع کردی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا، اور اسرائیل پر سخت تنقید کی۔اداکارہ ماہرہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اسرائیل نے ایک سیف زون میں سوتے ہوئے لوگوں کے خیموں کو جلا کر انہیں مار ڈالا، یہ کیسی دنیا ہے جدھر لوگ جلے ہوئے معصوم بچوں کو دیکھ کر بھی کانپتے نہیں ہیں؟اس کے علاوہ اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بھی سانحہ رفح کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ شیئر کی۔جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا تو بالکل جہنم بن گئی ہے، یہاں سے انسانیت ختم ہو گئی ہے۔اسی طرح اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے لوگوں سے فلسطینوں کے حق میں ہونےکا مطالبہ کیا۔
اداکارہ نیمل خاور خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی اور اس ساتھ ہی کچھ اسٹوریز بھی پوسٹ کیں۔اداکارہ نیمل نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یا اللہ مدد نازل فرما، رفح کے لوگوں کے لیے میں خود کو بے بس محسوس کررہی ہوں، اس کے ساتھ ہی غم و غصے کی کیفیت ہے، ان لوگوں کی مشکالات اور تکلیف الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ دوسری طرف گلوکار عمیر جسوال، اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین، اداکار علی رحمان اور اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے بھی رفح کی صورتحال پر شدید دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔