وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی بندرگاہیں ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی ورلڈ چنئی جہاز مزید ٹرانس شپمنٹ کارگو لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں پورٹ قاسم پر ٹرانس شپمنٹ آپریشنز میں تیزی آئی ہے اور دو جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 3 ہزار 485 ٹی ای یوز ٹرانس شپمنٹ کارگو ہینڈل کیا گیا۔ کنٹینر جہاز ناردرن گارڈ کے ذریعے 3 ہزار 180 ٹی ای یوز جبکہ ناگویا ایکسپریس سے مزید 305 ٹی ای یوز کارگو پراسیس کیا گیا۔
وزیر بحری امور کے مطابق پورٹ قاسم پر درآمدات 21 ہزار 537 ٹی ای یوز اور برآمدات 29 ہزار 467 ٹی ای یوز رہیں، جبکہ ٹرانس شپمنٹ کے لیے بندرگاہ کی مجموعی گنجائش 13 ہزار 100 ٹی ای یوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس شپمنٹ کارگو پر زیرو وارفج اور دیگر چارجز میں نمایاں کمی کی گئی ہے جس سے بندرگاہی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔
جمعہ, اکتوبر 16, 2026
بریکنگ نیوز
- آفریدی دور میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 3,767 واقعات، 1,149 افراد جاں بحق ہونے کا انکشاف
- خیبر پختونخوا میں نجی اسکولوں کے قانون میں ترمیم پر سوالات، پی ٹی آئی رہنماؤں کو فائدہ پہنچانے کا الزام
- افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
- پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
- سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
- انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

