Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پپاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
    • وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد
    • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا
    • سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا
    • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
    • ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی
    • ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاراچنار ٹل روڈ کی بندش کے 85 دن، شہری مشکلات کا شکار، امن معاہدہ قریب
    اہم خبریں

    پاراچنار ٹل روڈ کی بندش کے 85 دن، شہری مشکلات کا شکار، امن معاہدہ قریب

    دسمبر 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    85th Day of Parachinar-Tal Road Blockage Food Shortage and Tensions Rise
    پاراچنار ٹل روڈ کی بندش کا 85 واں دن: معاہدے کی توقع، شہر میں خوراک کی کمی
    Share
    Facebook Twitter Email

    ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے باعث پاراچنار ٹل مین شاہراہ کی بندش آج 85 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں اپر کرم کو سپلائی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ اس بندش کی وجہ سے شہر میں اشیائے خوردونوش کی کمی ہو گئی ہے، اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے کیونکہ علاقے میں موبائل نیٹ ورک بند ہونے سے لوگوں کے لیے باہر دنیا سے رابطہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بیرون ملک سے آنے والے ہزاروں اوورسیز افراد کے ویزے اور ٹکٹ بھی ایکسپائر ہو چکے ہیں۔ اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، سبزی آلو 500 روپے کلو، پیاز 380 روپے اور درجہ دوم کے ٹماٹر 450 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔

    دوسری جانب، شہریوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا آج بارویں روز بھی جاری ہے، جبکہ قیام امن کے لیے کمشنر کوہاٹ کی زیر نگرانی آج دوبارہ جرگہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک فریق نے 14 نکات پر مشتمل معاہدہ پر دستخط کر لیے ہیں، جبکہ دوسرے فریق نے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔

    یاد رہے کہ ضلع کرم میں قیام امن کے لیے آج فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ آج ہوگا، جہاں فریقین کے درمیان مفاہمت کی کوششیں کی جائیں گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleطالبان کی نئی پالیسی، افغانستان میں خواتین کے لیے مزید مشکلات کا باعث
    Next Article پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    پپاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا

    نومبر 28, 2025

    وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد

    نومبر 28, 2025

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا

    نومبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پپاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا

    نومبر 28, 2025

    وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد

    نومبر 28, 2025

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا

    نومبر 28, 2025

    سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا

    نومبر 27, 2025

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.