مہنگائی سے عوام پریشان ایک مہینے کے دوران دوسری بار کالی چائے اور قہوہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے
رواں سال کے دوران اب تک ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے چار بار قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کالی چائے بڑی چینک 60روپے سے دس روپے اضافہ کے ساتھ 70روپے کردی ہے۔ اس سے قبل چالیس روپے پر بڑی چینک تھی۔
چھوٹی چینک کالی چائے پچاس روپے سے 60روپے کر دی ہے۔ قہو ہ پچاس روپے سے بڑھا کر ساٹھ روپے کر دیا ہے قہوہ چھوٹا چالیس سے بڑھا کر پچاس روپے کر دیا ہے دودھ پتی بڑی 120سے بڑھا کر 150کردی ہے۔ کالی چائے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود انتظامیہ کی نا اہلی اور ملت بھگت سے چائے فروشوں نے قیمتوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کر دیا ہے۔