پشاور میں بغیر اجازت مختلف اضلاع میں12 ڈاکٹرطویل غیر حاضری پربرطرف کر دئیے گئے
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں محکمہ صحت نے ڈیوٹی سے ہسپتالوں میںبغیر اجازت طویل غیر حاضری پر 12ڈاکٹرز سکیل 17 کے برطرف کر دیئے گئے ہیں۔متعدد بار مذکورہ ڈاکٹرز کو حاضری کے لئے نوٹس جاری کئے گئے تھےاور انہیں شوکاز نوٹس بھی مسلسل حکم عدولی پر دیا گیاتھا۔ان کی جانب سے کسی قسم کا تاہم جواب نہیں دیا گیا۔
محکمہ صحت نے ان کے اس اقدام پر ای اینڈ ڈی رولز2011کے تحت انہیں برطرف کر دیا ہے۔ملازمت سے جن کو برطرف کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر فوزیہ گوہر ، ڈاکٹر فرح گل،ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر جاوید اللہ خان، ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر محمد سید الیاس، ڈاکٹر مہرین اختر، ڈاکٹر کفایت اللہ، ڈاکٹر روحیلہ گل، ڈاکٹر سہیل احمد، ڈاکٹر تیمور زیب خان اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عظمیٰ احسان شامل ہیں۔ان لوگوں کو باربار نوٹس جاری کیا گیا تھا، لیکن ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا جس کی بنا پر ان کو بھی چیف سیکرٹری کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
گذشتہ روز اس حوالے سے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ سے چیف سیکرٹری کی منظوری کے ساتھ الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بغیر اجازت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں12 ڈاکٹر طویل غیر حاضری پر برطرف کر دیئے گئے ہیں۔