Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
    • آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    • مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
    • وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    • ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی
    • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور ہائیکورٹ کا محکمہ صحت کو بڑا جھٹکا، غیر شفاف ٹینڈر منسوخ
    اہم خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا محکمہ صحت کو بڑا جھٹکا، غیر شفاف ٹینڈر منسوخ

    اپریل 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے غیر شفاف اور امتیازی عمل قرار دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ادویات کی خریداری کا عمل ازسرنو قانون کے مطابق اور شفاف طریقے سے شروع کیا جائے۔

    یہ فیصلہ جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاری کیا۔ کیس کے دوران درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد بٹ نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ فرنٹیئر ڈیکسٹوز لمیٹڈ کو جعلی اور غیر معیاری ادویات کے باعث بلیک لسٹ کیا گیا تھا، مگر پھر بھی اسی کمپنی کو سرکاری ٹینڈر دیا گیا، جو کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    وکیل نے مزید کہا کہ کمپنی کے خلاف ادویات کی جانچ کی رپورٹس موجود ہیں، اور اسے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی دینا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ:

    • ٹینڈر کی شرائط میں ایک اہم شق جان بوجھ کر حذف کی گئی

    • یہ اقدام ایک مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش ہے

    • بلیک لسٹ کمپنی کو نوازنا انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے

    • عوامی فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور منصفانہ مقابلے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

    عدالت نے محکمہ صحت کو حکم دیا کہ متعلقہ کمپنی کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کیا جائے اور ادویات کی خریداری نئے اور شفاف عمل کے تحت دوبارہ کی جائے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹی ٹی پی کی انگریزی پریس ریلیز پر خیبرپختونخوا کے عوام کا سخت رد عمل
    Next Article بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ
    Web Desk

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

    نومبر 19, 2025

    آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نومبر 19, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

    نومبر 19, 2025

    آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نومبر 19, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025

    مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل

    نومبر 19, 2025

    وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت

    نومبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.