ذرائع کے مطابق پشاور اور کراچی کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی اور پشاور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، نمونے 3 اور 4 جون کو جمع کیے گئے تھے، اور نتائج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔اس سال اب تک چاروں صوبوں سے 185 نمونوں میں پولیو کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ملک بھر کے 45 اضلاع میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں 2024 میں اب تک پولیو وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔