Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہوتی ہے تبھی بات کی جاتی ہے، خواجہ آصف
    • 27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی
    • پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ، امیر قطر کا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان
    • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا
    • نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، ظہران ممدانی
    • پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
    • 27 ویں آئینی ترمیم بحث کیلئے پارلیمان میں پیش کی جائے گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    • غربت کا خاتمہ اور سب کیلئے باعزت روزگار کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، صدر آصف علی زرداری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
    اہم خبریں

    صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

    مارچ 31, 2025Updated:اپریل 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    President Asif Zardari and Prime Minister Shehbaz Sharif extend Eid-ul-Fitr greetings to the nation
    خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے،عید کے موقع پر پیغام
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے پوری قوم کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پوری قوم اور عالم اسلام کو عید کی مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے، عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارا ملک ایک مضبوط اور خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے، عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں ۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس موقع پر میں اہل مقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے بھی دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد آزادی کے ساتھ عید نصیب فرمائے ۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی عید الفطر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں خوشی، شکر گزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں، ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا ۔

    دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ اور پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عیدالفطر کا دن رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل رحمت الہٰی اور یوم تشکر ہے، میٹھی عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عید کے پرمسرت موقع پر ہمیں ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹنی چاہئیں، شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کریں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کےساتھ منائی جا رہی ہے
    Next Article خیبرنیٹ ورک کے سی ای او کامران حامد راجہ اور سی او او جواد حامد راجہ کی جانب سے اہل وطن کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہوتی ہے تبھی بات کی جاتی ہے، خواجہ آصف

    نومبر 5, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی

    نومبر 5, 2025

    پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ، امیر قطر کا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

    نومبر 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہوتی ہے تبھی بات کی جاتی ہے، خواجہ آصف

    نومبر 5, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی

    نومبر 5, 2025

    پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ، امیر قطر کا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

    نومبر 5, 2025

    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

    نومبر 5, 2025

    نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، ظہران ممدانی

    نومبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.