Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کا مسئلہ حل کرلیں گے،امریکی محکمہ خارجہ
    بین الاقوامی جون 11, 2025

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کا مسئلہ حل کرلیں گے،امریکی محکمہ خارجہ

    Facebook Twitter Email
    President Donald Trump will resolve the issue between Pakistan and India, US State Department says
    صدر ٹرمپ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں، وہ طویل المدتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے ہوتے ہیں، ٹیمی بروس
    Share
    Facebook Twitter Email

     امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے مسئلہ کشمیر کے حل کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کا مسئلہ حل کرلیں گے، ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاک-بھارت اختلافات، نسل در نسل جنگ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاک-بھارت کشیدگی کے بعد موجودہ صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستانی سفارتی وفد نے اپنے دورے میں انڈر سیکریٹری ایلیس ہوکر سے ملاقات کی، پاکستانی وفد سے ملاقات میں جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ شکر ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوچکی، پاکستانی وفد سے دہشت گردی کے خلاف تعاون، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی، صدرڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کا مسئلہ حل کرلیں گے، ٹرمپ پاک-بھارت اختلافات، نسل در نسل جنگ کو حل کرنا چاہتے ہیں ۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ شکر ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوچکی، یہ کتنا مشکل کام تھا، سب جانتے ہیں، لیکن صدر ٹرمپ، سیکریٹری مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس نے یہ کر دکھایا، ہمیں ان سب کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔

    ٹیمی بروس نے کہا کہ میں صدر کے ذہن یا اُن کے منصوبوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی، جو بات میں جانتی ہوں وہ یہ ہے کہ ہم سب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں، وہ طویل المدتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے ہوتے ہیں، اس لیے یہ حیران کن نہیں ہونا چاہیے کہ وہ ایسی کسی چیز کو سنبھالنا چاہیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نہ صرف ایسے نظر آتے ہیں بلکہ حقیقتاً وہ واحد شخصیت رہے ہیں، جو اُن لوگوں کو ایک میز پر بٹھانے میں کامیاب ہوئے، جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ بات چیت کریں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں اُن کے منصوبوں کی تفصیلات نہیں بتا سکتی، لیکن دنیا اُن کی فطرت سے واقف ہے، اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو وائٹ ہاؤس سے رابطہ کریں، میرا خیال ہے کہ وہ اس بارے میں کافی کچھ کہنے کے قابل ہوں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمنشیات فروشوں کے ہاتھوں چارسدہ سماج کو شدید خطرات
    Next Article پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.