Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت
    • کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ
    • روس، طالبان اور پاکستان, علاقائی سیاست کا نیا مثلث
    • تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف
    • محرم ڈیوٹی اور پولیس کے جوان؟
    • غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان میں تماشہ کرنے والے کیوں نہیں؟ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد
    • سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی،مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پر ہے، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت
    اہم خبریں

    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

    جولائی 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    President, Prime Minister, and Interior Minister pay tribute to Lalak Jan Shaheed
    لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے اور مادرِ وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، خصوصی پیغامات
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کارگل جنگ کے دوران وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے اور مادرِ وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔

    اسلام آباد: اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو سلام عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم آج کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی جرأت اور عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے اور مادرِ وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے جرأت و عزم کی روشن مثال ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور وطن کی خاطر عظیم قربانی دی، دشمن کے حملے حوالدار لالک جان شہید کے حوصلے پست نہ کر سکے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی بہادری، شجاعت اور فرض شناسی نسل نو کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، افواج پاکستان کے شہداء اور ان کے اہل خانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں، وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گلگت بلتستان کے عظیم سپوت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے بے مثال جرات سے دفاع وطن کا روشن باب رقم کیا، لالک جان کی داستان شجاعت رہتی دنیا تک قوم کا فخر اور تاریخ کا اثاثہ رہے گی، دشمن کے سامنے سینہ سپر رہنے والا یہ سپاہی مادرِ وطن کی سرحدوں کا ناقابل فراموش نگہبان بن کر ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ

    جولائی 7, 2025

    تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

    جولائی 7, 2025

    غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان میں تماشہ کرنے والے کیوں نہیں؟ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

    جولائی 7, 2025

    کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ

    جولائی 7, 2025

    روس، طالبان اور پاکستان, علاقائی سیاست کا نیا مثلث

    جولائی 7, 2025

    تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

    جولائی 7, 2025

    محرم ڈیوٹی اور پولیس کے جوان؟

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.