Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شمسی توانائی: روشن مستقبل یا بھاری ٹیکسوں کا اندھیرا؟۔ تحریر ندا خان
    • برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے راستہ کھول دیا
    • جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حمید اللہ ہلاک، اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار
    • خیبرپختونخوا کا میگا کرپشن اسکینڈل: 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، جائیدادیں اور سونا ضبط
    • افغان طالبان کے جنگجو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے متحرک، ویڈیو منظرعام پر
    • برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    • اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے
    • خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم کا بولان آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    اہم خبریں

    وزیراعظم کا بولان آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    مارچ 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف نے بولان آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کی مہارت، آرمی چیف کی متحرک قیادت کی بدولت آپریشن کسی بڑے نقصان کے بغیر مکمل ہوا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی مہارت اور آرمی چیف کی متحرک قیادت کی بدولت آپریشن کسی بڑے نقصان کے بغیر مکمل ہوا، ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں نے بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کا اسلام اور ملک سے کوئی تعلق نہیں، معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہناتھاکہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا اور دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بناکر جعفر ایکسپریس کو روکا اور ریلوے حکام نے بتایا ٹرین میں 440 افراد موجود تھے۔

    ان کا کہنا تھاکہ شام کو کلیئرنس آپریشن میں تمام مغوی کو بازیاب کروایا گیا، سب سے پہلے فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا پھر مرحلہ وار بوگی سے بوگی کلیئرنس کی اور وہاں موجود تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا لیکن آپریشن سے قبل دہشگردوں کی بربریت میں 21 مسافر شہید ہوگئے جبکہ ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے جن میں سے تین ایف سی کے جوانوں کو قریبی پکٹ پر دہشتگردوں نے کلیئرنس آپریشن سے پہلے شہید کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک جیسی زبان بولتے رہے۔ خواجہ آصف
    Next Article بلوچستان ٹرین حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، سکھ فار جسٹس کا الزام
    Web Desk

    Related Posts

    شمسی توانائی: روشن مستقبل یا بھاری ٹیکسوں کا اندھیرا؟۔ تحریر ندا خان

    جولائی 16, 2025

    جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حمید اللہ ہلاک، اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار

    جولائی 16, 2025

    خیبرپختونخوا کا میگا کرپشن اسکینڈل: 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، جائیدادیں اور سونا ضبط

    جولائی 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شمسی توانائی: روشن مستقبل یا بھاری ٹیکسوں کا اندھیرا؟۔ تحریر ندا خان

    جولائی 16, 2025

    برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے راستہ کھول دیا

    جولائی 16, 2025

    جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حمید اللہ ہلاک، اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار

    جولائی 16, 2025

    خیبرپختونخوا کا میگا کرپشن اسکینڈل: 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، جائیدادیں اور سونا ضبط

    جولائی 16, 2025

    افغان طالبان کے جنگجو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے متحرک، ویڈیو منظرعام پر

    جولائی 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.