Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    • بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
    • صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق بھرپور جوش وجذبے سے منانےکا اعلان
    اہم خبریں مئی 10, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق بھرپور جوش وجذبے سے منانےکا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shahbaz Sharif's announcement to celebrate the Maraka Haq Day on May 10 every year with full enthusiasm.
    معرکہ حق میں ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا، وزیراعظم کا خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف زرداری، وفاقی وزرا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ و سربراہ بحریہ سمیت اعلیٰ عسکری اور سول قیادت ،بیرون ممالک کے سفیروں اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب: ۔

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نےکہا ہےکہ 10 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائےگا ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلگام  واقعےکے بعد پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، بھارت نے پاکستان  پر بلا اشتعال حملہ کیا، بھارت نے پاکستان کی سول آبادی اور عبادت گاہوں پر حملے کیے، پاک فضائیہ اور پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادرافواج کے سپوتوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، ہماری فضائیہ نے دشمن کے 8 طیارے مارگرائے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ  کشمیرپربھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے، مسئلہ کشمیر حل طلب ہے، پاکستان کشمیرکے عوام کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب: ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا مقام بلند ہوا، معرکہ حق کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حمایت کرنے پر سعودیہ، چین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، معرکہ حق میں اللہ نے پاکستان کو عظیم مقام عطا فرمایا، ہمارے سپوتوں نے دشمن بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ اور ان کی ٹیم کے ذکر کے بغیر معرکہ حق کا تذکرہ نامکمل ہے، پاک فضائیہ کے جوانوں نے دشمن کی فضائی برتری کا پول کھول دیا،  نیول چیف اور ان کے ساتھ بحریہ کے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سچ کے بیانیے کی فتح ہوئی، بھارت آج تک پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک بھی ثبوت نہ دے سکا،شہیدوں کے خون کو سلام پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لیے حمایت اور جدوجہد جاری رکھے گا ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا، دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ ہوتی تو اس کا انجام بہت بھیانک ہوتا ۔

    انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، فتںہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو ختم کرکے دم لیں گے ۔

    وزیراعظم نے مزید بتایا کہ  فیلڈ مارشل نے ابھی ابھی آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکہ کے لیے جواب پاکستان کو موصول ہوگیا ہے ۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو معرکہ حق کے نام پر منانے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں میں پولیس چوکی پر خودکش دھماکہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی
    Next Article سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.