Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
    • سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو
    • وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
    • جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن
    • معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا
    • ہر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار،پاک فوج آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • جنوبی و شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات جاری
    • آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہباز شریف کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی کے قیام کا اعلان
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی کے قیام کا اعلان

    جون 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif announces formation of committee on Khyber Pakhtunkhwa’s share in NFC Award
    ہندوستان کےساتھ پاکستان کی جنگ میں عوام کی دعائیں شامل تھیں، وزیراعظم کا پشاور میں گرینڈ جرگہ سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور:(اخبار خیبر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جبکہ اگست میں این ایف سی سے متعلق پہلا اجلاس بلائیں گے، پانی کے معاملے پر ہم نے فیصلہ کرنا ہے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں کو دعوت دیں گے، بیٹھ کر بات کریں گے پانی کو ذخائر کو کس طرح بڑھانا ہے تاکہ بھارت کے ناپاک اور مذموم عزائم دفن ہوجائیں ۔

    پشاور میں خیبر پختونخوا سے متعلق گرینڈجرگہ ہوا جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، قبائلی عمائدین، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت دیگر متعلق لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

    گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگےمیں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے، ہم یہاں آپ کی بات سننے کے لیے آئے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام دلیر اورغیورہیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، قبائلی عمائدین اورخیبرپختونخوا کے لوگ غیرت مند ہیں ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےلوگوں نے1947کےریفرنڈم میں پاکستان کا بھرپورساتھ دیا، قیام پاکستان میں بھرپورساتھ دے کرثابت کیا آپ پاکستان کے بڑے حامی ہیں ۔

    شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ہمیشہ قومی پرچم کو بلند کیا،اے پی ایس سانحہ کے بعد دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا گیا،خیبرپختونخوا کے لوگوں کے ملک کی خاطر تمام اختلافات بھلا دیے ہیں، قبائلی جرگے میں عمائدین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام کی عظیم قربانیاں تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی، این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کےحصے پر کمیٹی تشکیل دوں گا، مختلف ادوارمیں خیبرپختونخوا کوتقریبا700 ارب سے زائد فنڈز دیئے گئے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 2010میں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا ایجنڈا آئٹم خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کا تھا، دہشت گردی کےخلاف جنگ کےلیےخیبرپختونخوا کو دیئےگئے ایک فیصد پرتمام صوبوں نےمکمل اتفاق کیا ۔

    اُن کا کہنا تھا کی قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کا ہراول دستےکا کردارتسلیم کرتی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کوجدید تقاضوں سے لیس کرکے نئی فورس کھڑی کرنی ہے، خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک فنڈز ملتے رہیں گے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نےہمارے نہتےشہریوں پرحملہ کیا،پاکستان کی جوابی کارروائی بھارت ہمیشہ یاد رکھےگا،بھارت کوشکست فاش ہوئی، مودی زخم چاٹ رہا ہے، بھارت پانی بند کرنےکی دھمکیاں دے رہا ہے،وزیراعظم بھارت نےمزید کوئی حرکت کی تو اسے سبق سکھائیں گے ۔

    شہبازشریف نے کہا کہ کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک نہیں بھولےگا، جب بھی وطن نےپکارا ہمارا سجیلا جوان اپنےبچوں کو چھوڑ کر سرحد پرپہنچا، معاشی میدان میں بھی پاکستان ایک عظیم قوم بن کر ابھرے گی ۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف جیت پردوست ممالک بھی خوش ہیں، ہندوستان کےساتھ پاکستان کی جنگ میں عوام کی دعائیں شامل تھیں، قوم نے افواج پاکستان اورملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں، دشمن نے گھات لگا کر پاکستان پر حملہ کیا، رات ڈھائی بجے فیلڈ مارشل نے مجھے بتایا بھارت نےحملہ کردیا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس میں کامیابی عطا کی ۔

    شبہاز شریف نے کہا کہ پانی کے معاملے پر ہم نے فیصلہ کرنا ہے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں کو دعوت دیں گے، بیٹھ کر بات کریں گے پانی کو ذخائر کو کس طرح بڑھانا ہے تاکہ بھارت کے ناپاک اور مذموم عزائم دفن ہوجائیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی
    Next Article سوراب میں ماسک پہن کر باہر نکلنے پر پابندی عائد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی

    اگست 14, 2025

    سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    اگست 14, 2025

    وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

    اگست 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی

    اگست 14, 2025

    سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو

    اگست 14, 2025

    وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

    اگست 14, 2025

    جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن

    اگست 14, 2025

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا

    اگست 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.