Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    • ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرنے کا اعلان
    اہم خبریں اپریل 3, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت فی الفور 80 روپے کم کرکے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کی زندگی دوبارہ معمول پر نہیں آجاتی، وزیراعظم نے موٹرسائیکل کو ایک لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی ، چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی ۔

    اسلام آباد: قوم سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے  اعلان کیا کہ پیٹرول پر 80 روپےفی لیٹرکمی کا اعلان کرتا ہوں، پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے، نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس کمی کا اطلاق اگلے ایک ماہ کے لیے پورے پاکستان پر ہوگا، وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی 2 ماہ کے بجائے 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں، قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے، دعا ہے کہ  کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپورمشاورت ہوئی تھی، صدرمملکت نےپوری قومی قیادت کو ایوان صدرمیں دعوت دی تھی، ایوان صدرمیں چاروں وزرائےاعلیٰ،آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل کو ایک لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی ، چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی ۔

    وزیراعظم نے کہاکہ مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی، ریلوے میں اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔

    وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی وزرائےاعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کےلیےاپنے وسائل بلاتاخیرفراہم کرنے کا یقین دلایا ۔

    وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ وعدہ ہے کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کی زندگی دوبارہ معمول پر نہیں آجاتی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنے کا فیصلہ
    Next Article بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اس بار ڈرامہ کیا تو کلکتہ تک پہنچا کرآئیں گے، خواجہ آصف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026

    لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.