Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 21, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک
    • فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    • بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
    • کےٹو کا پشاور جنکشن  دیکھئے زکی الرحمان کے ساتھ ھفتہ کی شام 8 بجے۔
    • نشتر ہال پشاور میں اسمائے حسنیٰ کی پینٹنگز کی نمائش پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائیٹرز اینڈ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعقاد
    • جہیز ایک لعنت نہیں مگر ھم نے ھوس زر میں اسے لعنت بناڈالا۔ بخت روان ایڈووکیٹ کا خیبر مارننگ شو اظہار خیال۔۔۔
    • دنیا بھر میں پشتون فنکاروں کو خیبرٹیلی ویژن کے حوالے جاندار مانا جاتا ھے۔۔۔ ماسٹر رحیم گل۔۔
    • سندھ پولیس آفیسر چوھدری اسلم شہھید بننے والی فلم میں سنجے ڈٹ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف نے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف نے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    اپریل 20, 2025Updated:اپریل 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif inaugurated the 7-day anti-polio campaign
    مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے  بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر 7 روزہ قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، پولیو مہم 21 سے 27 اپریل تک جاری رہے گی ۔

    پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا  تھا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کے لیے والدین تعاون کریں، معاشرے کے تمام طبقات پولیو موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پولیو جیسا موذی مرض صرف بچوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے خطرے کا باعث ہے اور اس کا خاتمہ صرف حکومتی کوششوں سے ممکن نہیں بلکہ والدین، اساتذہ، علمائے کرام، میڈیا، سول سوسائٹی اور ہر شہری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت نہ صرف گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں بلکہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی قومی ذمہ داریاں انجام دے سکیں ۔

    وزیراعظم نے انسداد پولیو کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام فیلڈ ورکرز، رضاکاروں اور محکمہ صحت کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا جن کی شبانہ روز محنت کی بدولت پاکستان میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان پناہ گزینوں کا انخلاء جاری، مزید 1109 افراد ملک بدر
    Next Article اسلام آباد، راولپنڈی میں مزيد بارش اور تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا الرٹ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 21, 2025

    فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نومبر 21, 2025

    بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 21, 2025

    فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نومبر 21, 2025

    بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 21, 2025

    کےٹو کا پشاور جنکشن  دیکھئے زکی الرحمان کے ساتھ ھفتہ کی شام 8 بجے۔

    نومبر 21, 2025

    نشتر ہال پشاور میں اسمائے حسنیٰ کی پینٹنگز کی نمائش پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائیٹرز اینڈ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعقاد

    نومبر 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.