وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں قومی کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزادکشمیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اراکین نے دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے بتانا ہے کہ اجلاس میں کفایت شعاری اور سادگی پر مبنی تجاویز اور سفارشات کی بنیاد پرحتمی لائحہ عمل طے کیا گیا اور تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنے کی تلقین کی گئی۔
اجلاس میں کفایت شعاری اور بچت سے متعلق ہدایات صنعتی اور زرعی شعبوں پر لاگو نہ کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے جب کہ سرکاری وسائل کی بچت اور توانائی کے موثر استعمال کے لیے طلب اور رسد کی مسلسل نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ورک فرام ہوم اور ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی میں تعطل نہ لانے اور آن لائن کام کرنے والوں کو بلا رکاوٹ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
منگل, مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز
- نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
- دوست ممالک کے سفارتی وفود کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جدید نظام پر بریفنگ
- وزیر اعلیٰ پنجاب آئی ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں، صوبہ کے 50 لاکھ طلبہ کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی، انوشہ رحمان
- نسیم شاہ کا متنازع ٹویٹ پر معافی، سوشل میڈیا ٹیم کو ذمہ دار قرار دے دیا
- صدر ٹرمپ عرب ممالک سےجنگ کے اخراجات میں مدد کرنے کیلئےکہہ سکتے ہیں ترجمان وائٹ ہاؤس
- خیبر میں اسکول پر قبضے کے بعد سیکیورٹی آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک
- وزیر داخلہ محسن کی نادرا کو غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی میں مدد کی ہدایت
- پشاور زلمی نے HBL PSL 11 کے لیے آفیشل ترانہ “رائز آف زلمی” جاری کر دیا

