دوست ممالک کے سفارتی وفود نےاسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، وفد کو نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جدید صلاحیتوں اور نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو پاکستان کے پیشگی اقدامات پر مبنی آفات سے نمٹنے کے نظام سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ای او سی موسمی تبدیلیوں کے تناظر میں ممکنہ خطرات اور قدرتی آفات کے حوالے سے چھ ماہ قبل پیشگی انتباہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وفد کو ’لینز پاکستان 2026‘ اور ’گلوبل ڈیزاسٹر لینز 2026‘ کے ذریعے قومی او رعالمی سطح پر موسمی رجحانات اور ممکنہ خطرات کے تجزیے سے بھی آگاہ کیا گیا۔مہمانوں کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پورٹلز، موبائل ایپلیکیشنز اور جدید ماڈلز کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دوست ممالک کو بھی بروقت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اجلاس میں آن لائن شرکاء سمیت 65 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔سفارتی وفود نے پاکستان کے جدید اور مربوط آفات سے نمٹنے کے نظام کو سراہتے ہوئے علاقائی اور عالمی تعاون کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

