وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس موقع پر فائرنگ رینج اور ہاسٹل کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا، نیشنل پولیس اکیڈمی میں 52 ویں کامن بیج کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب بھی منعقد ہوئی، وزیراعظم نے کہاکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا، ایلیٹ فورس کامقصدایلیٹ کوتحفظ نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کوختم کرنا ہے ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں ماسٹرز کی ڈگری کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اکیڈمی میں ایساماحول قائم ہوگاجوکسی بھی تربیت گاہ میں ہونا لازم ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ تربیت کے بعد میدان عمل میں آپ نے عام آدمی کو انصاف دینا ہے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، آپ نے شہروں اور دیہاتوں میں امن قائم کرنا ہے، اہداف کا حصول تبھی ممکن ہےجب بہترین تربیت اور سہولتوں کویقینی بنایا جائے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا، ایلیٹ فورس کامقصدایلیٹ کوتحفظ نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کوختم کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ بطور وزیراعلیٰ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لائے اور لاہور میں فرانزک لیب قائم کی، پنجاب پولیس میں 100 فیصد میرٹ پر بھرتیاں کیں جس کے بعد سب اداروں نے مل کردہشت گردی کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔
اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال پہلے اکیڈمی کی حالت بہت خستہ تھی، اکیڈمی میں کوئی اسٹاف ممبرنہیں تھا اور یہ ڈمپنگ اسٹیشن بن چکی تھی، وزیراعظم سے اکیڈمی کی تزئین و آرائش سے متعلق بات کی ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) طرز پر پولیس اکیڈمی اور تربیت کا معیار بہتر بنائیں گے، اس اکیڈمی میں دوسرے ممالک کے لوگ تربیت کے لیے آتے تھے ۔