وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرٹرمپ نےدنیا میں امن کےلیے دن رات کام کیا، اُن کی یہ خدمات قابل ستائش ہیں ۔
شرم الشیخ: مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو’مین آف پیس‘ قراردیا اور اپنے خطاب میں امن کا حقیقی علمبردار بھی کہا ۔
اُنہوں نے کہا کہ امن کےحصول کےحوالےسےآج تاریخی دن ہے،امریکی صدر کی بدولت جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہوا،پاکستان نےامن کے نوبل انعام کےلیےصدرٹرمپ کونامزد کیا ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج سخت محنت کےبعد غزہ میں امن کےلیے کامیاب ہوئےہیں، معاہدے سے وہاں لاکھوں جانیں محفوظ ہوئی ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ نےدنیا میں امن کےلیے دن رات کام کیا، اُن کی یہ خدمات قابل ستائش ہیں ۔
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالث ملکوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی کامیابی قرار دیا ہے ۔