Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور
    • سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف
    • یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف
    • پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب
    • وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے نائب صدر سے ملاقات، ریکوڈک منصوبے پر تعاون کا جائزہ
    • حکومت غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے پُرعزم ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
    • خیبرپختونخوا میں آئی ٹی سمیت تمام شعبوں میں ترقی یقینی بنائیں گے، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ
    • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ، ایمرجنسی کا فیصلہ ناگزیر تھا، وفاقی وزراء
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ
    اہم خبریں جون 30, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ

    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif reiterates commitment to supremacy of the Constitution and rule of law
    پارلیمان وہ آئینی فورم ہے جہاں قومی مسائل پر عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے قوانین وضع کئے جاتے ہیں، خصوصی پیغام
    Share
    Facebook Twitter Email

    عالمی یوم پارلیمان پر وزیراعظم شہباز شریف کا  پیغام سامنےآیا ہے، اپنے پیغام میں وزیراعظم نے جمہوری اداروں کے استحکام، آئین کی بالادستی، پارلیمانی طرزِ حکومت، قانون کی حکمرانی اور فیصلہ سازی میں عوام کی بامعنی شمولیت کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئینِ پاکستان جمہوری نظام حکومت اور جمہوری اقدار کی ضمانت دیتا ہے، آئین کی اصل روح کے مطابق اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں اور منتخب نمائندگان یہ اختیار عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے ایک مقدس امانت کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمان وہ آئینی فورم ہے جہاں قومی مسائل پر عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے قوانین وضع کئے جاتے ہیں، تمام طبقات اور گروہوں کی جامع شمولیت اور مؤثر نمائندگی کے تناظر میں بھی پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت نے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک حقیقی نمائندہ پارلیمان کے طور پر خواتین، اقلیتوں، چھوٹے صوبوں اور دیگر محروم طبقات کی آواز کو بھی مؤثر انداز میں شامل کیا گیا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خواتین اور غیر مسلم شہریوں کیلئے مخصوص نشستیں اسی آئینی عزم کا مظہر ہیں، سینیٹ وفاقی اکائیوں کو مساوی نمائندگی دے کر پاکستان کے وفاقی کردار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

    وزیراعظم  نے کہا کہ شفافیت، عوامی رسائی اور جدید پارلیمانی طرزِ عمل، جمہوریت شفافیت، معلومات تک رسائی اور عوامی شمولیت کا تقاضا کرتی ہے، پاکستان کی پارلیمان نے قانون سازی، پارلیمانی مباحث، کمیٹی رپورٹس اور دیگر دستاویزات کو عوامی دسترس میں لا کر اس سمت میں اہم اقدامات کئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمان بین الاقوامی پارلیمانی سفارت کاری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے، بین الپارلیمانی یونین، پارلیمانی فرینڈشپ گروپس اور دیگر بین الاقوامی فورمز میں شرکت کے ذریعے پاکستان عالمی امن، مکالمے، پائیدار ترقی، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمسجدالحرام میں آب زمزم اور عرق گلاب سے کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب
    Next Article پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو قومی قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 14, 2026

    سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف

    اکتوبر 13, 2026

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 14, 2026

    سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف

    اکتوبر 13, 2026

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

    اکتوبر 13, 2026

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے نائب صدر سے ملاقات، ریکوڈک منصوبے پر تعاون کا جائزہ

    اکتوبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.