صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیت سے غائب عملے کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا یے
ے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے اب تک مجموعی طور پر 33 ہزار48پرئیذائڈنگ و سینئر اسسٹنٹ پرئیذائڈنگ افسران میں سے 23 ہزار 810 کی مکمل تربیت کرلی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہ تربیت سے 6اعشاریہ6 فیصد عملہ غائب ہے اور ڈیوٹی پر بھی نہیں ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سےان کیخلاف کارروائی کیلئےرابطہ کرلیا ہے۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو چیف سیکرٹری نے فوری ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ اعلی تعلیم اور ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حکام کو صوبائی حکومت کی جانب سے و کمی پوری کرنے کی فوری ہدایت کردی گئ ہے جبکہ جو تربیت سے غائب عملہ ہے ان کے خلاف انضباطی کار روائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔
خیبرپختونخوا میں اب تک ایک لاکھ 33 ہزار 275 اسسٹنٹ پرئیذائڈنگ و پولنگ افسران کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر ٹریننگ کا عمل 125 تربیتی مراکز میں جاری ہے25 دسمبر 2023 سے تربیتی عمل شروع ہوئی تھی جو 2024یکم فروری تک جاری رہیگی۔