Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کرم میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ
    • لاہور ٹیسٹ: پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 51 رنز بنالیے
    • وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا
    • گورنر خیبرپختونخوا کل نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا
    • جے یو آئی نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الیکشن چیلنج کردیا
    • غزہ میں امن معاہدے پر دستخط کردیئے گئے،آج تاریخی دن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
    • افغان طالبان کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صوبائی وزیر شکیل احمد کو کرپشن پر ہٹایا گیا،بیرسٹر سیف
    اہم خبریں

    صوبائی وزیر شکیل احمد کو کرپشن پر ہٹایا گیا،بیرسٹر سیف

    اگست 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Provincial Minister Shakeel Ahmed was removed for corruption, Barrister Saif
    Provincial Minister Shakeel Ahmed was removed for corruption, Barrister Saif
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آبادمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن پر کمیٹی بنائی، جس نے رپورٹ دی کہ شکیل خان کرپشن میں ملوث پائے گئے۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلی نے بطور وزیر نوٹیفکیشن جاری کیا کہ شکیل خان کو  نکالا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ  شکیل خان کے خلاف  کرپشن کی وجہ سے ایکشن لیا گیا  اور سیکرٹری کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروہ بندی نہیں، صوبائی وزیر شکیل خان کو کرپشن پر ہٹایا گیا۔

    بیرسٹر سیف نے بتایا کہ کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی  سے جیل میں ملے اور شکایت کی کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہے، شکیل خان کے محکمے کے حوالے سے کرپشن کی خبریں میڈیا پر چل رہی تھیں۔

    بیرسٹر سیف کے مطابق  عمران خان نے اسد قیصر اور عاطف خان کو کہا جاکر کہیں کہ کرپشن برداشت نہیں ہو گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جنید اکبر اور ساتھیوں نے جو الزام تراشی کی اس پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ کسی کو وزرات سے ہٹانا ذاتی دشمنی یا بغض پر نہیں ہونا چاہیے، یہ تاثر نہ لیا جائے کہ پارٹی میں کوئی گروہ بندی ہے، عہدے کو استعمال کرتے ہوئے ذاتی مقاصد حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ  عاطف خان یا جنید اکبر کے پاس کوئی شواہد ہیں وہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں، پارٹی میں ایسے معاملات آتے ہیں جو گھر میں ہی حل ہو سکتے ہیں، اگر کسی کو پارٹی یا کمیٹی سے اختلاف ہے وہ پارٹی میں بات کرے۔

    بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا، خیبر پختونخوا سے عوام بڑی تعداد میں جلسے کے لئے آئیں گے، ان کا جلسے میں اہم کردار ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے اسلام آباد انتظامیہ جلسے کی این او سی نہ دے، اسلام آباد انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ جلسے کی اجازت دینا آپکا فرض ہے، اس بار جلسے میں روڑے نہ اٹکائے جائیں، ہم امن و امان کے ساتھ جلسہ کرینگے اور قانون کا احترام کرتے ہیں، ایسی صورتحال نہ پیدا کی جائے کہ تلخیاں  پیدا ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ نے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
    Next Article ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق،3زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کرم میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ

    اکتوبر 14, 2025

    گورنر خیبرپختونخوا کل نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم

    اکتوبر 14, 2025

    جے یو آئی نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الیکشن چیلنج کردیا

    اکتوبر 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کرم میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ

    اکتوبر 14, 2025

    لاہور ٹیسٹ: پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 51 رنز بنالیے

    اکتوبر 14, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا

    اکتوبر 14, 2025

    گورنر خیبرپختونخوا کل نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم

    اکتوبر 14, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا

    اکتوبر 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.