Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
    • پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی
    • چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
    • پی ٹی آئی کے تیرہ سال: غیر قانونی گولڈ مائننگ کا 80 فیصد پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہو رہا تھا، مشیر اطلاعات ثمر بلور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی
    خاص خبریں مارچ 28, 2026

    پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے انگلش آل راؤنڈر معین علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 48 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 رنز جبکہ مرزا سعد بیگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے تین جبکہ الزاری جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز سعود شکیل اور شامل حسین نے 79 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ شامل حسین نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 24 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے جبکہ سعود شکیل نے 33 رنز بنائے۔

    تاہم بعد کے بلے باز کراچی کنگز کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکے۔ خاص طور پر حسن علی کی شاندار بولنگ کے سامنے کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز تک محدود رہی۔ حسن علی نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    رائلی روسو اور بین میکڈرموٹ نے بھی 25،25 رنز بنائے، تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان.امریکہ-ایران جنگ میں ثالثی کا کلیدی کردار
    Next Article بھارت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن مہم کا انکشاف
    Web Desk

    Related Posts

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    نومبر 19, 2026

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026

    چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.